بیٹری کی ضرورت نہ چارجنگ کی،،،پہلی سولرسمارٹ واچ متعارف

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران میٹرکس پاور واچ 2 کو متعارف کرایا گیا،جس میں دل کی دھڑکن پرنظررکھنے،قدموں کی گنتی کرنے،ریفلیکٹوکلرسکرین،200 میٹر واٹر ریزیزٹنس، نوٹیفکیشنز اور جی پی ایس جیسے فیچرز موجود ہیں مگر اس کی خاص بات اس کی بیٹری چارجنگ کی خصوصیات ہیں
یہ مکمل طور پر شمسی توانائی اور جسم سے خارج ہونے والی حرارت سے کام کرتی ہے ۔ تھرمو الیکٹرک ٹیکنالوجی کے باعث یہ گھڑی مختلف فٹنس ٹریکرز کو چیلنج دینے کی پوزیشن میں آگئی ۔
ایک اعشاریہ دو انچ ڈسپلے سمیت ریفلیکٹو سولر رنگ واچ ڈسپلے بھی گھڑی میں موجود ہے ۔یہ سمارٹ واچ ایپل ہیلتھ کٹ اور گوگل فٹ پر کام کرسکتی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی فٹنس ایپس سے بھی اسے کنکٹ کیا جاسکتا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.