ورلڈ کپ میں بھارتیوں کی ہار!!!۔

بھارتی ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سےسوشل میڈیا پر میمز شیئرکئے جانے لگے۔ میچ کے دوران اور اختتام سے اب تک جہاں ایک طرف ٹوئٹر پر بھارتی صارفین اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس ہیں تو وہیں پاکستانی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور پرُمزاح میمز شیئر کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کو ہرانا ہر کسی کے بس میں تو نہیں۔
ایک اور صارف نے پیشکش کی کہ بھارت اگر چاہے تو پاکستان سے ابھی نندن والا چائے کا کپ لے لے ۔
سوشل میڈیاصارف نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تصویر پر کیپشن دیا کہ ’آپ کی بہن کشمیر بھی آزاد کروائے گی۔‘
کسی نے بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کو اگر بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے تو ہم سے لے لے۔
ایک اور صارف نے سرفراز اور نیوزی لینڈکے کپتان کی تصوریر شیئر کی اور کیپشن جمائی “جانی اور کوئی حکم میرے لائق”۔۔۔۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.