سرفراز الیون کی سیمی فائنل تک رسائی کیسےممکن ہوگی

گرین شرٹس کو ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنےکیلئے بنگلہ دیش کو 316رنز سے ہرانا ہوگا، جسے دیکھ کرلگتا تو یہی ہے کہ قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ،اس ساری صورتحال میں دل شکستہ پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھی طنز کےنشتر چلا دیئے،سوشل میڈیا پرصارفین نے سیمی فائنل میں پہنچنے کے وہ وہ طریقے بتائے جنہیں سن کر آدمی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائے۔ایک دل جلے نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی ایک صورت میں ممکن ہے کہ پاکستانی ٹیم 400رنز بنائے اور بنگلہ دیش کی ٹیم کو ڈریسنگ روم میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دے۔ایک شکستہ دل کرکٹ کے شیدائی نے اپنے کمنٹس میں کہا کراچی ایئرپورٹ کا نام سیمی فائنل رکھ دیا جائے تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہےایک اور صارف نے کمال طنز کیا،لکھا بنگلہ دیش کی بلائنڈکرکٹ ٹیم کے ساتھ کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچا جاسکتاہے۔ کرکٹ کا ایک دیوانہ تو شرپسندی پر اترآیا،،،کہتا ہے دوراستے ہیں، ایک یاتوپچ توڑدی جائےیا دوسراگراؤنڈ میں پانی چھوڑدیاجائےمزاح سے بھرپور ان کمنٹس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ جیت توکوسوں دورنظر نہیں آرہی ،کم ازکم اپنا دل نہ جلائیں اور شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصرے پڑھ کر خود بھی ہنسیں اور سنا کر دوسروں کو بھی ہنسائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.