والدین اور اساتذہ کی مشکل ہوئی آسان

سمارٹ یونیفارم چینی ٹیکنالوجی کمپنی” گوئیزوہ گنایو “نے تیار کیا جس میں دو مائیکرو چِپ یونیفارم کے کاندھے کی طرف نصب ہیں جن کی مدد سے والدین اور اساتذہ آسانی سے معلوم کرسکیں گے کہ بچے اس وقت کہاں موجود ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔
جیسے ہی بچے اسمارٹ یونیفارم پہنیں گے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم فعال ہو جائےگا جو والدین اوراساتذہ کو ان کےاسمارٹ فون میں رپورٹ کرے گا۔اگر بچہ کلاس میں سوجائےیا پھر بغیر اجازت باہر چلا جائے تو سمارٹ یونیفارم فوراً الرٹ جاری کردے گا۔
یونیفارم کی مدد سے والدین یہ بھی جان سکتے ہیں کہ بچہ پیسے کہاں خرچ کر رہا ہے اور کتنے خرچ کررہا ہے اس کے علاوہ وہ اسمارٹ یونیفارم کی ایپ کی مدد سے بچے کی جیب خرچ کا بھی تعین کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب بعض حلقوں نے اسمارٹ یونیفارم کی مدد سے بچوں کی نقل و حرکت پر اس قدر نگرانی کرنے کو ان کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.