خواتین کا بننا سنورنا ہوا آسان

بچپن میں آپ نے جادوئی آئینے کی کہانی ضرور سنی ہوگی جس میں ایک جادوگرنی کے پاس ایسا آئینہ تھا جس میں وہ دیکھ کر پوچھتی تھی کہ کیا دنیا میں مجھ سے خوبصورت کوئی ہے ؟ تو آئینہ جواب دیتا تھا نہیں ۔۔۔ لیکن سائنس نے اب اس کہانی کو حقیقت میں بدل دیا ہے
یقین نہیں آتا تو ذرا یورپی کمپنی کا تیارکردہ سمارٹ مرر دیکھ لیں،جسے دیکھ کر آپ کو جادوگرنی والے آئینے کا گمان ہوگا،،،جی ہاں،، سمارٹ مررکی مدد سے آپ تیار ہونے سے پہلے ہی آئینہ میں خود کو مختلف سٹائلز میں دیکھ پاتے ہیں
آئینے میں چہرہ شناسی کا ہی فیچر نہیں بلکہ اسے آواز سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ سمارٹ مرر میں بچوں کے لیے بھی زبردست فیچرزمتعارف کرائے گئے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جادوئی آئینہ اتنا ذہین ہے کہ اپنے سامنے موجود شخص کو پہچان سکتا ہےجبکہ اس کے ڈیٹا کا غلط ہاتھوں میں پڑنے کا بھی امکان نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.