مشرق وسطیٰ میں جنگ کےخطرات ٹل گئے

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خطرات ٹل گئے،،امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 14ستمبر کے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کیخلاف کارروائی سے انکار کےبعد ہی سعودی عرب نے مسئلہ حل کرنے کیلئےاپنی کوششیں شروع کر دیں۔اورایران سے”خاموش مذاکرات‘‘کا آغازکردیانیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکن ہے کہ اس حل کے نتیجےمیں ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو تنہا کرنے کیلئے عرب ممالک کا اتحاد قائم کرنے کا منصوبہ بھی ناکام ہو جائے۔نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں مزید کہاکہ مذاکرات اگرچہ بالواسطہ ہیں لیکن اس کے باوجود اسے شاندار پیشرفت کہا جا سکتا ہے کیونکہ چند ہفتوں قبل ہی الزامات اور سخت بیانات کی شدید جنگ جاری تھی ،،جس کے بعد صورتحال تیزی سے بگڑتی نظر آئی۔دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کے خطے بھر میں دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.