چاند تاروں کا رقص دکھاتا شیشے کا انوکھا کمرہ

جی ہاں جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایسے ہی کچھ ہینگنگ لاجز بنائے گئے ہیں،،، جہاں رہنا تو بڑا دل گردے کا کام ہے،تاہم وہاں وقت گزارنا زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہوسکتا ہے،،،،،پیرو کے شہر کزکو میں ایک پہاڑ پر معلق شیشے کے کیپسولز بنائے گئے ہیں۔ یہ کیپسولز زمین سے12 سو فٹ اونچائی پر واقع ہیں۔یہاں تک پہنچنے کے لیے آپ کو باقاعدہ کوہ پیمائی کر کے پہاڑ کے اوپر چڑھنا ہوگا۔

رات میں سوتے ہوئے چاند اور تارے آپ کے اوپر رقص کرتے دکھائی دیں گے اور آپ اندھیری رات کو صبح میں بدلتےاور پھر دن کو خوبصورت رنگوں میں ڈھلتا ہوا دیکھ سکیں گے جبکہ یہاں پر آپ کو پیرو کے مقامی کھانے بھی پیش کیے جاتے ہیں اور اسی لئے شائقین اس انوکھے اور حسین لاج میں وقت گزارنے کو زندگی کا شاندار تجربہ قراردیتے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.