مہنگائی کیخلاف بھی کوئی آپریشن ضرب ِعضب ہونا چاہئے

جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق کا کہناہےکہ مہنگائی کےخلاف بھی کوئی آپریشن ضرب ِعضب ہونا چاہیے، حالیہ بارشیں اللہ تعالیٰ کے غضب کی نشانی ہیں،حکومت سونامی کا وِرد چھوڑکراللہ تعالی سے استغفارکرے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نےکہاکہ 8 ماہ سےحکومت نے غیر سنجیدہ رویہ اپنا رکھا ہے، وہ اعلانات پہلے کرتی اورسوچتی بعدمیں ہے،حکمرانوں نےملک کو بھوک اورخوف کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جبکہ وزیرِخزانہ کےنت نئے اعلانات خوف وہراس میں مزید اضافہ کر رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی نااہلی اورافسروں کی خودسری کےبہانوں کے پیچھے چھپ نہیں سکتی۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت رمضان سےپہلے مہنگائی میں کمی کرے اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں دسمبر2018ءکی سطح پرلائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.