نئے پاکستان میں ہر روز نیا بجٹ اور نیا تنازع

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے عوام کوفوری ریلیف دینے کی طرف دھیان نہ دیا تومہنگائی کے ستائے عوام انہیں بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے ،بپھرے ہوئے لوگوں سے حکمرانوں کو کوئی طاقت بچا نہیں سکے گی۔امیر جماعت اسلامی نے موجودہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی کوبدترین قومی المیہ قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک ہے کہ سیاسی فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے کسی اور جگہ سے ہورہے ہیں ۔سراج الحق نےکہا کہ ہم پاناما لیکس میں شامل کرپٹ عناصرکے بلاامتیاز احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتے ہیں اور اس کیلئےعدلیہ کے دروازے پر دستک دیتے رہیں گےجبکہ کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کاراستہ اختیار کیا جائےگا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.