عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سجدہ ریز،امیر جماعت اسلامی

سراج الحق کاا پنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد مسلسل مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف نے بھی عوام کا خون چوسنے کی شرط پر قرضہ دینےکا وعدہ کیا ہے۔سراج الحق نے آئی ایم ایف کی جانب جانے کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 7 سو ارب کے مزید ٹیکس لگانے کا حکم آئی ایم ایف نے دیا ہے۔
وزیراعظم کو نتقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کل تک بڑی باتیں کرتے تھے، آج آئی ایم ایف کے دروازے پر سجدہ ریز ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عوام کو سوائے مہنگائی کے اور کچھ نہیں ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف سے معاہدے، کرنسی کی قدر میں کمی اوربند کمروں میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتی ہے۔ تمام معاہدوں کو اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.