ایک اور پاکستانی فنکار عالمی وبا کا شکار

0
معروف گلوکار رحیم شاہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر رحیم شاہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 24 گھنٹے انتظار کا کہا ہے۔
رحیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر کرونا ٹیسٹ کے مثبت آنےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کی کچھ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آیا
گلوکار رحیم شاہ نے سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں عوام سےاحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا” میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں، گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ انہوں نے عوام سے اپنی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی ہے۔ان سے قبل متعدد پاکستانی فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں واسع چوہدری،یاسرنواز ،ندا یاسر ، روبینہ اشرف،سلمان احمد، نوید رضا سمیت دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں ۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: