سنگاپور ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے 5 منزلہ سلائیڈ نصب

سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر نصب اس سلائیڈ کے ساتھ پلے گراؤنڈ بھی بنایا گیا ہے جس میں کلائمبنگ نیٹس اور سلائیڈنگ پولز شامل ہیں، مسافر اس سلائیڈ سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی اس ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری پر 12 فٹ لمبی سلائیڈ نصب کی گئی تھی تاکہ مسافرسفر سے تھک جائیں تو سلائیڈ سے تھوڑا دل بہلا لیں۔چانگی کے ہوائی اڈے کو مسلسل 6 سال سے دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ یہاں پرواز میں تاخیر ہونے پر مسافر غم و غصے کا نہیں بلکہ خوشی کا اظہار کرتے ہیں کیوں کہ اس ایئر پورٹ کی دلکشی اور سحر سے شاید ہی کوئی مسافر خود کو الگ رکھ سکے۔ یہاں گیمرز کیلئے پلے اسٹیشن، فلم بینوں کیلئے سینما گھر اور بونوں کی دنیا کا شو بھی لوگوں کو تفریح فراہم کرتا ہے جب کہ چھت پر سوئمنگ پول، شاورز اور آرام کرنے والوں کیلئے سونے کا پرسکون ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے۔اس ایئر پورٹ کی ایک اہم خوبی اس میں سجائے گئے 11 انڈور باغات ہیں جن میں لگے 5 لاکھ سے زائد پودے اور آبشاریں مسافروں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں اس کے علاوہ ٹرمینل 2 پرموجود سن فلاور گارڈن بھی مسافروں کو راحت اور سکون دیتا ہے اورائیر پورٹ پر بنائی جانے والی سب سے بڑی واٹر سلائیڈ بچوں کو مصروف رکھتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    very nice

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.