بے نظیربھٹو کی برسی پرکل سندھ میں عام تعطیل

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری محمکمے کل بند رہیں گے۔جبکہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت گڑھی خدا بخش میں بے نظیربھٹو کی آخری آرام گاہ پر حاضری دے گی جس کے بعد مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس سے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

ادھرپیپلز پارٹی کے کارکنوں کے قافلے آج مختلف شہروں سے روانہ ہو کرکل لاڑکانہ میں ہونے والی بے نظیر بھٹو کی نویں برسی میں شرکت کریں گے ۔ وسطی اور جنوبی پنجاب سے بسوں کے قافلےلاڑکانہ جائیں گے جبکہ لاہور ریلوے سٹیشن سےبذریعہ ٹرین جیالوں کا قافلہ روانہ ہوگا۔

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے خود کش حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.