حکومت سندھ نے 17 جون کو آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

0
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام صوبائی وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث صورتحال اچھی نہیں، صوبے میں اموات بھی بڑھ رہی ہیں اور کیسز بھی روزانہ 2 ہزار سے زائد آرہے ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم بدھ کو صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد کریں گے اور اسی روز بجٹ پیش کریں گے۔نہوں نے بجٹ کے حوالے سے حکومتی تجویز کردہ اقدامات سے پارلیمانی کمیٹی کو بریف کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے بجٹ میں کرونا کے حوالے سے اقدامات، پانی اور صفائی ستھرائی،غربت کا خاتمہ، سماجی بھلائی کے پروگرام اور کچھ دیگر ترجیحات ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری اسکیمیں مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ صحت کے محکمے کو نئے بجٹ میں ترجیح دی جائے گی اور ہم ہر حال میں صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کرونا وائرس کے باعث سندھ کے عوام مشکل میں ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی مشکلات کو ضروری اقدامات کر کے آسان کیا جائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: