ومبلڈن:خواتین سنگلزکا ٹائٹل سیمونا ہیلپ کےنام

لندن میں کھیلے گئے فائنل کے لیے سرینا ولیمز کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن انہیں یک طرفہ مقابلے کے بعد 27 سالہ سٹار سیمونا ہیلپ سے 2-6 اور 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹینس کی تاریخ میں 24 گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے والی سرینا ولیمز کو 7 مرتبہ ومبلڈن چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے تاہم وہ گزشتہ 7 مقابلوں میں سے 5 میں ناکام رہی ہیں اور گرینڈ سلیم مقابلوں کے فائنل میں یہ ان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔سرینا ولیمز اپنے کیریئر کے ابتدائی 25 گرینڈ سلیم فائنل میں سے 21 میں فتح حاصل کرچکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے انہیں صرف ایک کامیابی کی ضرورت ہے۔ومبلڈن میں شکست کے بعد سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ مجھ سے ہمیشہ فتح کی توقع کی جاتی ہے لیکن سیمونا محنت سے کھیل رہی تھیں اور مجھے بھی جیت کے لیے اسی سطح پر جانے کی ضرورت ہے،،سیمونا ہیلپ اس کامیابی کے بعد رومانیہ سے تعلق رکھنے والی پہلی ومبلڈن چمپیئن بن گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.