کراچی میں تباہ کن بارشیں، شوبز ستارے بھی پریشان

0
کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں مون سون سیزن اپنے جوبن پر ہےجس سے نظام زندگی معطل ہوچکا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ بھی بارش کو ’ڈیزاسٹر‘ قرار دے رہے ہیں۔اس صورتحال پر اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ پر زیادہ بارشوں کے دوران پڑھی جانے والی دعائیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یا اللہ ہم پر رحم فرما۔
اداکار فیصل قریشی نے لکھا کہ کراچی میں مسلسل بارش ہورہی ہے، حب ڈیم اوور فلو ہو چکا ہے، براہِ مہربانی اس بارش کو مذاق نہ سمجھیں اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔اداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ انہیں بچپن سے ہی بارش کی آواز سننا پسند تھا اور بارش کی آواز سے جاگنا ایک خوشی دیتا تھا۔ کراچی میں مون سون گزارنے کے بعد اُن کے خیالات میں یکسر تبدیلی آگئی ہے۔ بارش کے دوران کراچی جیسے بڑے شہر کے حالات دیکھ کر دل ڈوب جاتا ہے۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں کراچی والوں کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کرے سب کے جان و مال محفوظ رہیں۔ (آمین)۔
اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ اگر کراچی میں یہی صورتحال رہی تو شہر کو فوج کے نہیں بلکہ نیوی کے حوالے کرنا پڑے گا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے موجودہ حکومت پر بھی شدید تنقید کی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: