شعیب اختر ہائی پرفارمنس سنٹر میں باؤلرز کی کوچنگ کرینگے

0
پاکستان کرکٹ بورڈ نےمحمد یوسف اورعبدالرزاق کے بعد شعیب اختر کی صلاحیتوں سے بھی فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بورڈ کی جانب سے سابق سپیڈ سٹار کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں باؤلنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس سے نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلئے پی سی بی حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کی ر ضا مندی کے بعد ملازمت کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس سے قبل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچز کیلئے سابق کپتان محمد یوسف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دینے کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک، دو روز میں کر دیا جائے گا۔
شعیب اختر نے 46 ٹیسٹ میں 178 وکٹیں حاصل کیں ،اس کے علاوہ 163 ون ڈے میں 247 اور 15 ٹی ٹونٹی میں 19 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق قومی کرکٹرز کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اپنا تجربہ نوجوانوں میں منتقل کریں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: