شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف برس پڑے

0
سابق قومی فاسٹ باؤلر نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تبصرے کرتا ہوئے کہا تھا کہ میں آسٹریلوی بیٹسمین سٹیون سمتھ کو 3 باؤنسرز کرنے کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کرسکتاہوں۔
اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ کردی جس میں شہرہ آفاق باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کی 2 تصاویر شئیر کی گئی تھیں،ایک میں وہ نیچے دیکھتے جبکہ دوسری میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سابق پیسر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا،،لگتا ہے آئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: