شکارپورمیں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ

حادثہ شکار پور کی تحصیل خانپور انڈس ہائی وے پرپیش آیا،جہاں ایک مسافر کوچ اور کار آپس میں ٹکراگئیں،حادثہ اتنا شدید تھا کہ خواتین سمیت کئی افراد موقع پر ہی دم توڑ گئےجبکہ گاڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اورزخمیوں کوتعلقہ ہسپتال خانپور اور سول ہسپتال شکارپور منتقل کیا۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جبکہ کار کراچی سے کشمور جارہی تھی،حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کشمور سےبتایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں سےتعزیت کی۔انہوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو زخمی ہونے والے افراد کوعلاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.