وزیراعظم کو بھی افراد کا لاپتا ہونا ناقابل قبول، شیریں مزاری

0
ایس ای سی پی کے اعلیٰ افسر ساجد گوندل کی بازیابی پر شیریں مزاری نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساجد گوندل کے معاملے پر آئی جی اور وزارت داخلہ کو سخت احکامات دیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے جرم سے نمٹنے کے لیے قوانین موجود ہیں جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح کیا تھا کہ افراد کا لاپتا ہونا ناقابل قبول ہے۔ایس ایس سی پی کے افسر ساجد گوندل چند روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔عدالت کی جانب سے ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی معاملے کا نوٹس لیا گیا تھا اور پھر گزشتہ روز ساجد گوندل بازیاب ہو کر بحفاظت گھر پہنچ گئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: