شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہو کر ڈھیل پر آ گئے،شیخ رشید

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن تھا، وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کا رکن نامزد کردیا ہے۔ میں نے سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کر لی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی میرا نوٹی فکیشن ہوجائے گا، 2 پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں کام کریں گے۔ ایک شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہوگی اورایک شیخ رشید کی۔ شہباز شریف آڈٹ پیرا دیکھیں گے اور میں شہباز شریف کا آڈٹ کروں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیل سے ناکام ہوکر ڈھیل پرآگئے ہیں۔ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔ مجھے ضابطہ نکال کر دکھایا جائے کہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر کی کہاں گنجائش ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.