سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیرکا عہدہ سنبھال لیا

0
ایوان صدر میں سینیٹر شبلی فراز کی بطور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں شبلی فراز نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا
اس موقع پر کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور شبلی فراز کے درمیان فاصلے کا خیال رکھا گیا ،،،تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا قلم دان دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا جبکہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیا گیا تھا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: