ٹرین حادثہ انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے،وزیر ریلوے

حادثے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق 11 مسافروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جی ایم ریلوے اور متعلقہ حکام حادثے کی جگہ پہنچ چکے ہیں۔ ریلیف اور ریسکیو کا کام ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیا گیا۔چیئرمین ریلوے سکندر سلطان راجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکبر ایکسپریس کا مال گاڑی سے ٹکرانا ریلوے سسٹم کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوپ لائن پر مال گاڑی کی موجودگی میں اکبر ایکسپریس کو لوپ لائن پر لینا نااہلی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نہیں ریلوے آپریشن سسٹم ہے۔ چیئرمین ریلویز نے مزید کہا کہ حادثے کا حتمی ذمہ دار کون ہے، اس کا تحقیقات کے بعد ہی تعین ہو گا۔ ریلیف آپریشن تیزی سے مکمل کیا گیا اپ اور ڈاؤن ٹریک کلیئر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.