عوام پر قابو پانا پولیس کےبس کےبات نہیں،فوج بلانا ہوگی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئےکہا ہےکہ کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری پوری ہے لیکن ابھی ایسے حالات نہیں کہ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں اگر پاکستان لاک ڈاؤن میں چلاگیا تو حالات اور زیادہ خراب ہو جائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال زیادہ خراب نہیں دیکھ رہا اور مجھے امید ہے کہ ہم اس جان لیوا وبا پر جلد قابو پالیں گے لیکن اس کیلئے عوام کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعدا میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن گھروں میں رہنا ہمارے لوگوں کے مزاج کے خلاف ہے،اسی لئےحکومتی احکامات کے باوجود پکنک پوائنٹس عوام سے بھرے پڑے ہیں،انہوں نے مشورہ دیا کہ عوام پولیس کے ہاتھوں نہیں رکیں گے اس کیلئے حکومت کو فوج کی مدد حاصل کرنا ہوگی ۔انہوں نےقوم کو مخالف کرتے ہوئےکہا کہ لاک ڈاؤن ہو یا نہ ہولیکن عوام کو اشیائےضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور کیلئے میں نے خود بازاروں کا دورہ کیا ،دکانوں پر آٹا،دال چینی سب موجود ہے۔ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔شیخ رشید نے کرونا کے خلاف ملک کی سیاسی پارٹیوں کے اکٹھا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پوری سیاسی قیادت کو ساتھ بٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: