برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبریں بے بنیاد ہیں،شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خبریں پھیلا کر قوم کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ “غلط بیانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے”۔ عمران خان سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ بولتے ہیں، جھوٹ بول کر دھوکا دینے کی کوشش پر قوم ان سے حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’لندن اپنی صحت و علاج اور پوتی کی عیادت کے لیے آیا تھا، چند چیک اپ باقی ہیں وہ مکمل ہوتے ہی بہت جلد پاکستان واپس چلا جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے بجٹ سے پہلے وطن پہنچ جاؤں گا۔
10 اپریل کو شہباز شریف ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالے جانے پر لندن روانہ ہوئے تھے۔ روانگی سے قبل شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا تھا کہ “وہ لندن کا مختصر دورہ کریں گے اور جلد وطن واپس آجائیں گے”۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.