شہباز شریف، فواد حسن فواد کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پرسماعت کی تو سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ فواد حسن فواد اُن کے قریبی جاننے والے ہیں اس لیے وہ کیس نہیں سن سکتے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت کے بعد شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی تشکیل کے بعد اپیلوں پر دوبارہ سماعت ہوگی۔ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہورہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے جسے نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.