!!!اسلام آباد کولاک ڈاؤن کرنےکی تیاریاں

مولانا فضل الرحمٰن نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،،،ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اورحکومت کےخلاف آزادی مارچ پرگفتگو کی گئی، دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں شہبازشریف اورفضل الرحمان کےدرمیان آزادی مارچ کےطریقہ کاراورممکنہ نتائج پرمشاورت کی گئی،لیگی رہنماایازصادق،راناتنویر،احسن اقبال اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں شریک ہوئیں،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی نہ کراسکے،شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ابھی آپ کے دھرنے میں شرکت کیلئے ہاں نہیں کرسکتا، دھرنے میں شرکت کے حوالے سے میاں صاحب سے پوچھ کر فیصلہ ہوگا، شہباز شریف نے مارچ میں شرکت کے حوالے سے 30ستمبر تک مزید وقت مانگ لیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.