میرے ہاتھ بٹیرا آ گیا،جانے نہیں دوں گا،شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ ڈیلی میل اسٹوری کے حوالے سے میرے وکلاء نے برطانیہ میں اپنا مقدمہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ شہباز شریف برطانیہ کی عدالتوں میں عمران خان اور شہزاد اکبر کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے۔ادھر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی اخبار کی خبر پر شہباز شریف کو چیلنج ہے کہ وہ میرے خلاف لندن کی عدالت میں کیس کریں، لندن کی عدالت میں شہباز شریف کی کرپشن کا ایک ایک ثبوت پیش کروں گا۔دو دن قبل برطانوی اخبار نے شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پر الزام عائد کیا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے زلزلہ زدگان کو دی گئی 500 ملین پاؤنڈز کی امداد میں سے لاکھوں پاؤنڈز چرا کر اپنے اکائونٹس میں ڈلوائے، شہباز شریف اور ان کے خاندان نے برطانیہ کی جانب سے ملنے والی امداد میں خردبرد کر کے لاکھوں پاؤنڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.