شہبازشریف کینسر کے بعد مہروں کی تکلیف میں مبتلا

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی ایم آر آئی رپورٹ سامنے آگئی،، جس میں شہبازشریف کو کمر کی تکلیف کی وجہ مہروں کی خرابی قرار دی گئی ہے،،، پمزہسپتال کا میڈکل بورڈ شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کرے گا جبکہ ڈاکٹرز کی جانب سے مہروں میں درد کے لیے ادویات کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شہبازشریف کی صحت کے حوالے سےتشویش کا اظہار کیا ہے،،رانا تنویرکا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو صحت کے حوالے سے بہت سےمسائل ہیں،پھر بھی بار بار ان کے طبی ٹیسٹوں میں تاخیر کی جاتی ہے۔عمران خان سیاسی انتقام میں انسانی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب حراست میں پہلے بھی اموات ہو چکی ہیں اسی لیے ہمیں اس حوالے سے زیادہ تشویش ہے۔

ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گذشتہ رات پمز ہسپتال لایا گیا جہاں ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا تھا جبکہ ایم آرآئی کی رپورٹ آنے پر پمزہسپتال کے میڈکل بورڈ سے شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.