سندھ ہائیکورٹ نےنیب کوسہیل انورسیال کےگھر چھاپوں سے روک دیا

0
سندھ ہائیکورٹ نےنیب کو سہیل سیال کےگھر چھاپوں سے روک دیا،، سہیل انور سیال نے نیب چھاپوں کے خلاف عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ضمانت پر ہونے کے باوجود نیب مسلسل گھروں پر چھاپے مار رہا ہے، نیب کو گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔
وکیل سہیل انور سیال نے کہا کہ نیب نے میرے مؤکل کے بیمار والد، مرحوم چاچا اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے، نیب نے سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے اور خواتین کو بھی ہراساں کیا۔جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ نیب کو اختیار نہیں کہ کسی کے گھر پر سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے۔ نیب اہلکاروں کو چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکار بھی ساتھ رکھنی چاہئیں، نیب کو سوسائٹی اور اس کے اقدار کا بھی خیال کرنا ہو گا۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے تاہم جائیدادوں کی قیمتوں کا تخمینہ لگانا باقی ہے اس لئے مہلت دی جائے،، عدالت نے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت میں 12 نومبر تک توسیع کر دی اور نیب کو ان کےگھروں پر چھاپے مارنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: