حکومت مسیحاؤں کے سامنے بے بس،مطالبات تسلیم کرلیے

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اعلان کیا ہےکہ حکومت محاذ آرائی نہیں چاہتی تاہم ہڑتال کی آڑ میں غریب عوام کو زیادہ دیر تک صحت کی سہولیات سے محروم نہیں رکھ سکتے، انہوں نے کہا کہ گڑبڑ کرنے والے پچاس ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جبکہ مزید کے خلاف بھی کارروائی ہورہی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پرامن احتجاج کی اجازت دیتے ہیں مگر سرکاری ہسپتالوں میں زبردستی گھس کر او پی ڈی بند کرنے اور غریب مریضوں کو صحت کی سہولیات سے دور رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر اطلاعات کا مزیدکہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے تمام بڑے بڑے مطالبات تھے وہ صوبائی حکومت مان چکی ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.