اداکار شان اور گلوکار جواد احمد میں توتو میں میں

0

جواد احمد نے وزیراعظم عمران خان اور حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سطحی اورچالاک آدمی ہیں۔ وہ اس وقت بھی سندھ حکومت پر سیاست کررہےہیں۔ انہیں عوام کی جان کےبجائےکوروناٹائیگرزکی پڑی ہے۔جواد احمد کی اس ٹوئٹ پر اداکار شان نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کہا کہ شکر ہے وزیراعظم کرپٹ نہیں ہیں اور جب کرپٹ لوگ طاقت (اقتدار) میں تھے تو آپ کہاں تھے؟شان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کرنا ٹھیک ہے لیکن دوسروں کو نیچے گرانا نہیں۔اس پر جواد احمد نے شان کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالوں کے جواب ایک ویڈیو پیغام کے ذریعےدیئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: