واکا واکا گرل 42 سال کی ہوگئیں

معروف کولمبین گلوکارہ اور واکا واکا گرل شکیرا آج اپنی 42 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، وہ 2فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ، ان کی ماں کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔ شکیرا ازابیل نے پہلا گانا 8 سال کی عمر میں خود لکھا جبکہ 13 سال کی عمرمیں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کرایا۔ اس دوران ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی مگر فیفاورلڈ کپ 2010کے گانے واکا واکا سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں ۔
انہیں ہالی ووڈ واک آف فیم میں بھی شامل کیا گیا، ” بیوٹی فل لائر” اور دیگر گانوں نے انہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا۔
۔۔2010میں شکیرا کو آئی ایل او کی جانب سے سماجی بہبود کے کاموں میں حصہ لینے پر سوشل جسٹس ایوارڈ بھی دیا گیا،اس کے علاوہ انہیں گریمی اورایم ٹی وی میوزک سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.