بھارت لداخ پرسرجیکل سٹرائیک کیوں نہیں کرتا،وزیرخارجہ شام محمود قریشی

0

بھارت کے فضائی حملہ کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو سا کا منہ توڑ دیں گے، بھارت نے حملہ کیا تو فوری جواب دیا جائے گاوزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت یہ گیڈر بھپکییاں بند کے، امیت شاہ کا بیان غیر ذمی دارانہ ہے، دنیا بھارت وزیر داخلہ کے بیان کا نوٹس لے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، بھارت معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امیت شاہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کا لداخ کے بارے میں کیا خیال ہے، بھارت لداخ پرسرجیکل سٹرائیک کیوں نہیں کرتا؟ لداخ کےمعاملے پربھارتی میڈیا کیوں خاموش ہے؟ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پرڈالنا چاہتا ہے
وزیرخاجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، وہاں معاشی حالات بگڑچکے ہیں، کشمیر میں بھارت نےظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، بھارت افغانستان کےامن عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: