فیٹف بلزملکی سلامتی کیلئےضروری ہیں،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

0
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لایا گیا نیب آرڈیننس ان کے اپنے لوگوں کے لیے این آر او تھا،ہم نےکہا کہ نیب کا قانون پہلے ہی کالا،اسےمزید کرنا چاہتے ہیں،ہم نے نیب قوانین کی ہر شق پر بات کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اب صحتمند ہوچکےاورپارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔ مریم نواز کا اپنا ایک رول ہے، وہ سیاست میں رہے گا۔ مریم نواز پارلیمان کا حصہ نہیں ہیںِ، انہوں نے خود کہا تھا کہ جب بھی ضرورت پڑی تو عوام کے سامنے آئیں گی۔
شاہد خاقان عباسی نےتحریک انصاف کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مینڈیٹ جعلی تھا، وہ ناکام ہو چکے، عوام ہمیں کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو جلد از جلد فارغ کریں تاہم ہم کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ کسی غیر آئینی کام میں ساتھ نہیں دیں گے،یہ ہمارا موقف ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مسئلہ کشمیرکومتنازع نہیں بنانا چاہتے،اس پرکوئی اختلافی بیان نہیں دیں گے، ریاست نےفیصلہ کرلیا توسپورٹ کریں گے۔ تاہم انہوں نے انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے کشمیر معاملے کو متنازع کر دیا ہے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمان میں عوامی مسائل اجاگرکرتی ہے لیکن یہ پہلی حکومت ہےجو پارلیمنٹ کوچلنے نہیں دیتی،ہمیں مجبوراً پارلیمنٹ کےبجائے باہر آ کرپریس کانفرنس کرنا پڑتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: