قومی اسمبلی کا اجلاس،شہبازشریف کا راہداری ریمانڈ

سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ کے توسط سے نیب عدالت میں شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانے سے متعلق تحریری درخواست جمع کرائی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے شہباز شریف کو اسلام آباد لے جانا ہے اس لیے ضروری کارروائی کی اجازت دی جائے۔نیب عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں نیب کے زیر تفتیش ہیں اور عدالت نے ان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمارنڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج رکھا ہے۔ ادھر چیف کمشنر اسلام آباد نے منسٹر انکلیو میں شہبازشریف کی رہائشگاہ کو سب جیل قراردے دیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.