محکمہ داخلہ اور جیل حکام پیر کو شہبازشریف کاراہداری ریمانڈ لیں گے

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو پیر کو دوبارہ لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ اورجیل حکام ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کریں گے جس کے بعد انھیں ڈیڑھ بجے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا جہاں وہ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق شہباز شریف کو گزشتہ سماعت پر عدالت نے جیل منتقل کر دیا تھا۔شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاوسنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں جس کے باعث وہ 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں تھے
دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیاہےکہ پیر سے قومی اسمبلی کا سیشن شروع ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروٹیکشن آڈر جاری کررکھے ہیں لہٰذا شہبازشریف کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کوسب جیل قراردیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.