چھوٹے میاں ، بڑے میاں کے نقشِ قدم پر۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کررکھی ہے دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی ضمانت پر رہائی کیلئے پر تول رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے وکیل نے شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں اپوزیشن لیڈر کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے قانونی نقاط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے اور ان کی منظوری کے بعد درخواست ضمانت لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جائے گی اور کرپشن الزامات کو درخواست ضمانت میں بنیاد نہیں بنایا جائے گا۔شہباز شریف کی درخواست ضمانت آئندہ چند روز میں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو 5 اکتوبر کو نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ منصوبے میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا جبکہ ان کیخلاف رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائریز بھی زیر التوا ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.