پہلے علاج پھر واپسی، شہبازشریف نے واضح کردیا

0
لاہورسے جاری بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ بغیر علاج واپسی سے نوازشریف کی زندگی کوشدید خطرہ ہے اور زندہ رہنےکاحق سب سے اہم ہےجسےنظر اندازنہیں کیاجاسکتا۔ مسئلہ واپسی کا نہیں بلکہ نوازشریف کا علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ وہ ٹھیک ہیں،کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزکہہ چکے ہیں کہ موجودہ حالات میں نوازشریف کا سفرکرنا جان لیوا ہو سکتا ہے اور حکومت نے بھی اعتراف کیا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا، سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرزکی تصدیق اور تجویزپر حکومت نے انہیں لندن بھیجا تاہم ان کے علاج میں کروناکےسبب تاخیرہوئی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد عدالتی حکم کے باوجود سرینڈر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے 22 ستمبر کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور اپیلوں پر سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کردی تھی ۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ ایک کنسلٹنٹ کی رائے ہے ، ابھی تک کسی ہسپتال نے نہیں کہا کہ ہم کووڈ کی وجہ سےنوازشریف کو داخل کرکے علاج نہیں کرپارہے، وفاقی حکومت تو ابھی تک یہاں کی میڈیکل رپورٹس پر شک کررہی ہے، اگرہسپتال سے باہر ہی رہنا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں؟ وہ پہلے بھی پاکستان میں ہسپتال داخل اور زیر علاج رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: