شہباز شریف کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم

مسلم لیگ ن کے صدراورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قانون و انصاف، اطلاعات اورامورکشمیرکمیٹیوں کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں اور وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ حکومت شہباز شریف کو کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے قانونی راستے کی تلاش میں ہے جب کہ فواد چوہدری متعدد بار شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.