سعودی تنصیبات پرحملے:شاہ سلمان کا ردعمل سامنے آگیا

سعودی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب اپنی تنصیبات پر ہونے والے بزدلانہ حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی تنصیبات پر حملے میں عالمی تیل سپلائی کو نشانہ بنایا گیا، یہ حملے صرف سعودی تنصیبات پر نہیں بلکہ عالمی معیشت پر بھی کیے گئے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ایسے ناقابل قبول اوراشتعال انگیز حملے بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرے۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،،برطانوی وزیراعظم نے سعودی تنصیبات پرحملے کی شدید مذمت کی،،،انہوں نےکہا کہ تخریبی جارحیت سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ حملے ناصرف سعودی عرب پر پوری دنیا کونقصان پہنچانے کیلئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.