شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو امن دشمن قرار دے دیا

0

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ،بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا اور وہ افغان سرزمین پر تخریب کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ دنوں چین کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد انتہاپسند بی جے پی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے اور لداخ میں رسوائی پر بھارت کے اندر سےسوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ اپوزیشن بھی نریندر مودی کو آڑھے ہاتھوں لے رہی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ حالیہ دنوں سندھ میں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا اور اس نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا کیونکہ خدشہ ہے کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول میں بھی سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: