شاہ محمود قریشی کے شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو خطوط

0

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا بالغ نظری کا مظاہرہ قابل تحسین ہے،قومی معاملات پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔وزیرخارجہ نےقائدحزب اختلاف مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خطوط ارسال کئے ہیں جن میں شاہ محمود قریشی نے دونوں رہنماؤں سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت پر تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے خط میں کہا کہ اپوزیشن کے مثبت رویے کی تعریف پارلیمنٹ میں بھی کرچکا ہوں، ثابت ہوگیا قومی مفادات کے تحفظ کیلئے سب کا مؤقف ایک ہے۔شاہ محمود قریشی اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن کی قابل عمل تجاویز کو پہلے بھی اہمیت دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اہمیت دیتے رہیں گے۔اس سے قبل6 اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ قانون سازی میں پاکستان مسلم لیگ اور اپوزیشن نے جو مثبت قدم اٹھایا وہ خوش آئند بات ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: