وزیرِ خارجہ کی امریکی نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات

0

امریکا کے دورے پر گئے ہوئےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرِ دفاع جان روڈ سے ملاقات کی،جس کے دوران پاک امریکا دفاع، تعاون اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیر خارجہ نے کہا کہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون دو طرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے۔ امریکا کا عسکری تعلیم و تربیت پروگرام کی بحالی کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے، اس فیصلے سے دونوں ممالک میں عسکری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
اس سے قبل وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کمشیرمیں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،،،نقاب اتر گیا مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا،، پاکستان صرف امن کا ساتھی ہے مشرق وسطیٰ میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر سی پیک پا کستان کی ترقی کیلئے اہم منصوبہ ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: