شاہ عالم مارکیٹس کے تاجروں کا حکومت سےدکانیں کھولنے کا مطالبہ

0

انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹس بورڈ لاہور کا اجلاس ہوا، حاجی حنیف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تاجر بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی
اجلاس میں تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شاہ عالم مارکیٹ کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے کیونکہ گوداموں میں کروڑوں روپے کا ایسا سامان موجود ہے جس کے خراب ہونے کا خدشہ ہے جن میں فروٹس، چاکلیٹس،کیچپ ،پنیر، مشروبات،دودھ، بسکٹ، مشروم سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ ان چیزوں کی کمپنیوں کو واپسی بھی ممکن نہیں۔
تاجروں کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں ان اشیا کی طلب بڑھ جاتی ہے لہٰذا حکومت چند روز کیلئے ہی دکانیں کھولنے کی اجازت دے تاکہ تاجر اپنا مال فروخت کرکے بھاری نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔
شاہ عالم مارکیٹس کے تاجروں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ،ان کا کہنا تھا کہ دکانیں کھولنے کی صورت مین حکومتی ایس او پی پر پورے طریقے سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: