کراچی:شادی ہال مالکان نے ہالز بند رکھنےکافیصلہ واپس لےلیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے نوٹسز دیئے جانے پر آل کراچی شادی ہال ایسوسی ایشن نے شہر کے شادی ہال بند کرنے کا اعلان کیا تھا جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔شادی ہال مالکان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں صرف تین دن کا نوٹس دیا گیا ہے،ہم کہاں کام کریں؟تاہم وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کی گئی۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو شادی ہالوں کو جاری کیے جانے والے نوٹسز فوری واپس لینے کی ہدایت کی تھی اور شادی ہالز مالکان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات سعید غنی کو عدالتی حکم کے تحت کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.