جو پائپ لائن میں ہیں انہیں ایمنسٹی سکیم میں شامل کیا جائیگا

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا ہے کہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم سے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد فائدہ اٹھاچکے،مزید 25ہزار پائپ لائن میں ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 1لاکھ 35ہزارسے زائد ہو جائے گی۔دوسری جانب ذرائع ایف بی آر کے مطابق اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم سے 70ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے سال اس سکیم سے 84 ہزار افراد نے استفادہ کیا۔ گزشتہ برس اثاثہ جات ظاہر کرنے کی اسکیم سے 124 ارب 50 کروڑ روپے کا ریونیو جمع ہوا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.