نیاچاند نظرآگیا،آج یکم شعبان المعظم

0
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے ملک میں شعبان المعظم 1441ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا،،، شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرائے، محکمہ موسمیات اور اسپارکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ملک بھر میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں جن سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونیں۔شہادتوں کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں 1441 ہجری شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اورشب برات آئندہ ماہ کی 8 تاریخ بروز بدھ کو ہوگی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: