آسٹریلیا میں آتشزدگی،ایک اور کھلاڑی امدادی مہم میں شامل

0
آسٹریلیا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے باعث ملک بھر میں خوف کی صورتحال ہے ،، اس آگ سے ہزاروں شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ ایک ارب جانوروں کی ہلاکتوں کا اطلاعات ہیں ۔آگ پرقابوپانے اور متاثرین کی امداد کیلئےعالمی سطح پرمختلف تنظیموں کی جانب سےامدادی سرگرمیوں جاری ہیں اور اس امدادی مہم میں کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں،،،سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن اور پاکستانی بوم بوم شاہد آفریدی نےبھی امدادی مہم شروع کی ہوئی ہے، اس امدادی مہم میں اب نامور ٹینس سٹار اور امریکا کی سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز بھی سامنے آ گئی ہیں۔امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے اپنا دستخط شدہ لباس عطیہ کردیا ہے جس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم آسٹریلیا کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے فائر فائٹرز کے فنڈز میں استعمال کی جائے گی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: