پاکستان کی 6 سیاسی جماعتوں کے سینیٹر کشمیر پر یک زبان

کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا یہ واحد مسئلہ ہے جو حل نہیں ہوسکا، مقبوضہ کشمیر دنیا میں واحد ایسا خطہ ہے جہاں شہریوں سے زیادہ فوجی ہیں۔انہوں نے برہان وانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایشیا میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے، کوریا، کشمیر، افغانستان میں لوگ امن مانگ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 6 سیاسی جماعتوں کے سینیٹر کشمیر پر ایک زبان بول رہے ہیں۔
سینیٹر شیری رحمان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم دنیا کو بتانے آئے ہیں کہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں۔ کشمیری اکیلے نہیں، پاکستان سمیت پوری دنیا ان کے ساتھ ہے ، انہوں نے برطانوی پارلیمنٹرین کا شکریہ ادا کیا جو کشمیرمیں مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔
سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام سیاستی جماعتیں ایک ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.